i پاکستان

سندھ میں پراسرار جان لیوا بیماری سے 7 بچے جاںبحق ہوگئے،لوگ تشویش میں مبتلاتازترین

April 07, 2026

سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، خیرپور سب سے زیادہ متاثر ہے ،10 روز میں 7 بچوں کی اموات سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں ایم پاکس سمیت متعدد بیماریوں کی علامات سامنے آگئیں جس کے سبب بچوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیر علاج ہے، گزشتہ 10 دنوں میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 16 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ دراصل یہ ایک جلدی بیماری ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے صرف 4 کے لیبارٹری ٹیسٹ منکی پاکس مثبت آئے جبکہ باقی کیسز خسرہ یا چکن پاکس کے تھے۔

بعض بچوں میں غذائی کمی اور دیگر پیچیدگیاں تھیں۔کمشنر سکھر نے کہا کہ یہ بیماری عمومی طور پر بارشوں کے بعد پھیلتی ہے جیسے ہی ایک کیس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تو فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے، جن میں اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، بستروں اور بیڈ شیٹس کی تبدیلی جیسے فوری اقدامات کیے گئے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ابتدا میں 16 مشتبہ کیسز تھے جو اب بڑھ کر 19 ہوگئے ہیں، جن میں سے صرف 4 ایم پاکس کے مثبت کیسز تھے۔ اس وقت 7 بچے خیرپور اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی