سندھ میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمدکیلئیمحکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران و ملازمین کے پیٹرول میں پچاس فیصد کٹوتی کردی گئی ہے،60 فیصد سرکاری گاڑیاں گرائونڈ کردی جائیں گی ،صوبائی وزرااور مشیر جون 2026 تک تین ماہ تنخواہ رضاکارانہ طور پر وصول نہیں کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیس گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کی دو روز کی تنخواہ ماہانہ کٹوتی ہوگی جبکہ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ میں ماہانہ پچیس فیصد کٹوتی کی جائے گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مختلف محکموں کے بجٹ کی چوتھی قسط میں بیس فیصد کٹوتی کی جائے گی،نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے
،سرکاری سامان کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزرا، مشیروںاور ارکان اسمبلی کے بیرون ممالک دوروں اورسرکاری طور پر ڈنر افطار ڈنرزپربھی پابندی عائدکردی گئی ہے،فزیکل اجلاسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اوراجلاس وڈیو لنک پر ہونگے ،سرکاری طور پر سیمینارزاور ٹریننگ کانفرنسز کے علاوہ سرکاری خرچ کھانے پینے کی اشیا خریدنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔ سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جس کا سربراہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کومقررکیاگیاہے،کمیٹی میں صوبائی وزیر داخلا ضیا الحسن لنجار، سعید غنی اورسید ناصر حسین شاہ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی