i پاکستان

سندھ میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیعتازترین

April 30, 2026

سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ صوبہ بھر میں وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی