i پاکستان

سندھ کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر دیتازترین

September 08, 2026

انتظامی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سندھ کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی۔نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، اس سیعوامی مسائل جلد حل ہوں گے، اندرون سندھ میں بجلی، پانی، گیس، سڑکیں اور ہسپتال جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔شہری کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، نہ سڑکیں بنیں، نہ ہسپتال اور نہ ہسکول قائم ہوئے، اگر نئے یونٹس بنتے ہیں تو نئے سسٹم میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات عوام کو میسر آئیں گی۔نئے انتظامی فریم ورک سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی