i پاکستان

سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلانتازترین

March 11, 2026

سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ عدالتی احکامات کے پیش نظر جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔وزیر بلدیات نے تمام شیعہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ یومِ قدس کے موقع پر اپنے روایتی روٹس کے مطابق ریلیاں نکالیں اور قانون و ضابطے کی پابندی کریں۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یومِ قدس کے اجتماعات پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہوں۔یاد رہے کہ بدھ کو یوم علی پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوئے۔ کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی