i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کارکے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرارتازترین

July 07, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کارکے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔آئینی بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کر دی اور ریمارکس میں کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔عدالت نے کہا کہ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو ترتیب دینا حکومت کا کام ہے، درخواست گزار بنیادی حق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا، صرف پیٹرولیم قیمتوں پر عدم اطمینان آئینی درخواست کا جواز نہیں بنتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی