i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ، کیمیکل فیکٹری کو 5لاکھ سے زائد بجلی کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس،20مئی کو جواب طلبتازترین

May 05, 2026

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کیمیکل فیکٹری کو اضافی بجلی کا بل بھیجنے کے خلاف درخواست پر کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے۔جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو کے الیکٹرک کا کیمیکل فیکٹری کو اضافی بجلی کا بل بھیجنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع پنجاب کیمیکل فیکٹری کو اچانک 5 لاکھ روپے سے زائد بجلی کا بل بھیجا گیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی چوری کا الزام لگا کر اضافی بل بھیجا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک درخواست گزار کے خلاف چوری کا الزام ثابت نہیں کر سکا۔ درخواست گزار کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو استعمال شدہ بجلی کے یونٹس کے مطابق بجلی کا بل جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ کے الیکٹرک جرمانے کے ساتھ اضافی بل بھیج رہا ہے لہذا کے الیکٹرک کو اضافی بجلی کا بل وصول کرنے سے روکا جائے۔جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دئیے کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 20 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی