i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا ٹی ایم سی لیاری ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر اظہاربرہمی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلبتازترین

May 12, 2026

سندھ ہائیکورٹ ھنے ٹی ایم سی لیاری میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو فوری طلب کرلیا۔وکیل ٹی ایم سی جہانگیر کلہوڑو نے بتایا کہ عدالت نے ٹی ایم سی ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر ٹائون میونسپل کمیٹی کے تمام ملازمین کی تصدیق کرکے معاملہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کیا تھا۔ٹی ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ مستقل کرنے کے بجائے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے تنخواہیں بند کر دیں، عدالتی احکامات کے بعد ملازمین کے کنٹریکٹ بھی ختم کر دئیے ہیں۔درخواست گزار کے مطاق ٹاون ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 200 ملازمین 2012 سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی