i پاکستان

سندھ ہائی کورٹ سے کے الیکٹرک کو ٹیرف کیس میں ریلیفتازترین

October 08, 2026

سندھ ہائی کورٹ نے اپیلٹ ٹربیونل کے ٹیرف احکامات اور نیپرا نوٹیفکیشنز معطل کر تے ہوئے نیپرااور فریقین کو 15 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔اپیل کنندہ نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ نیپرا کے پاس نظرثانی کا حق ہے لیکن نئے سرے سے ٹیرف کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ بیرسٹر ایان میمن کے مطابق نیپرا نے از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے ٹیرف میں تبدیلیاں کیں جو کہ غیر قانونی ہیں۔اپیلٹ ٹربیونل نیپرا اسلام آباد کے 23 ستمبر 2026 کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر 2026 تک ملتوی کر دی۔نیپراکاموقف ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے، ٹیرف میں ہر سات سال بعد نظرثانی کی جاتی ہے، سال 2024 سے 2030 تک کے ٹیرف کا تعین نیپرا نے مختلف مراحل میں کیا، سپلائی ٹیرف کا تعین 27 مئی 2025، جنریشن ٹیرف کا 22 اکتوبر 2024 کو کیا گیا جبکہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن ٹیرف کا تعین 23 مئی 2025 کو کیا گیا۔ اپیل میں 23 ستمبر 2026 کے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل اسلام آباد کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی