i پاکستان

صنعتکاروں کی زمینوں پر کہیں بھی قبضہ ہوا تو خالی کرانے خود جائوں گا، گورنر سندھ کا اعلانتازترین

October 03, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ شہر کراچی میں صنتکاروں کی زمینوں پر کہیں بھی قبضہ ہوگا تو خالی کرانے وہ خود جائیں گے۔ کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے رائس ایکسپورٹرز کو خوشخبری دی کہ وفاقی وزیر تجارت نے رائس سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور امید ہے کہ اس سال چاول کی برآمدات 4 ارب ڈالرز سے بڑھ 6 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ گورنر سندھ نے کوٹہ سسٹم بل آنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جب بل پیش ہوگا تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ یو اے ای کے سفیر سے جلد ملاقات کر کے امارات میں پاکستانی مزدوروں کے کام کے معاملے کو اٹھائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی