i پاکستان

صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دیتازترین

April 29, 2026

آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دیدی جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کاامکان ہے،کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس لیوی کا نیا فارمولا منظورکرلیا،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک کی درخواست پر فارمولا تبدیل کیا گیا،ٹیرف اب اوسط بنیادپرمقررکیا جائیگا،پہلے لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیاگیاتھا،لیوی میں کمی سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہ ہونے کی شرط عائد کر دی گئی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق بجلی کی طلب کم ہوئی تولیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے،گیس لیوی کا مقصدصنعتوں کوگرڈپرلاناہے مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کومشکلات کاسامنا ہے،اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔خیال رہیکہ حکومت نے رواں مالی سال اس لیوی سے105 ارب آمدن کاہدف مقررکررکھا ہے،اگست 2025 کے لئے لیوی کی شرح 690 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررتھی،اپریل کیلئے شرح 570، مئی کیلئے550 اورجون کیلئے 402 روپے مقرر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی