وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نیسمندری وسائل اور بحری ماحول کے تحفظ کے لئے فوری عملی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر محض ماحولیاتی نظام نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی اساس ہیں، مینگرووز کی بڑے پیمانے پر شجرکاری ماحولیاتی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ سمندروں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے، سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے بحری حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں، ترقی پذیر ممالک کو ساحلی خطرات اور مالی وسائل جیسے چیلنجز درپیش ہیں، بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سمندری تحفظ کی آگاہی مہمات میں فعال طور پر شامل کیا جا رہا ہے، سمندر زمین کے ماحولیاتی توازن اور انسانی بقا کے ضامن ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی