i پاکستان

سمندر برد ہونے والے طیارے کے بلیک باکس سگنلز خاموش ہونے کا خدشہتازترین

July 29, 2026

کراچی میں: سمندر برد ہونے والے طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز خاموش ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ماہر ہوابازی عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ سمندر میں گرنے والے طیارے فلائٹ 1732 کے بلیک باکس کے سگنلز 6 اگست کو خاموش ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے سرچ آپریشن فوری طور پر گہرے سمندر تک منتقل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 30 روز مکمل ہونے کے بعد انڈر واٹر لوکیٹر بیکنز کے سگنلز بند ہو جائیں گے، جس کے نتیجے میں بلیک باکس اور ملبے کی تلاش انتہائی مشکل، مہنگی اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سطح سمندر پر تلاش موثر ثابت نہیں ہو رہی، کیونکہ قوی امکان ہے کہ طیارے کا اصل ملبہ سمندر کی تہہ میں موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ اورماڑہ کے قریب تقریبا 3 ہزار میٹر گہرائی میں سونار سرچ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملبے تک جلد رسائی حاصل کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی