i پاکستان

سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل ناگزیر ہے،یوسف رضا گیلانیتازترین

February 13, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ میں شفاف اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ۔یہ بات چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نیویارک میں آئی پی یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چیئرمین سینیٹ نے آئی پی یو سالانہ سماعت میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا اور کہا سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل ناگزیر ہے، سب کیلئے اصلاحات، کسی کیلئے خصوصی مراعات نہیں ہونی چاہئیں، چیلنجز کسی ایک ملک کی تنہا کوشش سے حل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، پرتشدد تنازعات اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات جیسے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی بھی ملک تنہا ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگا، مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی