i پاکستان

سکیورٹی خدشات ،ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ ، تمام داخلی خارجی راستے سیلتازترین

September 03, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے باعثکرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل جنڈولہ میں بھی کرفیو لگا دیا، ضلع بھر کے تمام داخلی خارجی راستے سیل کردیئے، دیگر اضلاع اور صوبوں سے ضلع ٹانک کا رابطہ منقطع ہوگیا، جنوبی وزیرستان، وانا جنڈولہ بنوں اور ڈیرہ شاہراہیں بند کر دی گئیں۔شہریوں کو اپنی نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ شام چھ بجے تک کرفیو نافذ کا نفاد کیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی