خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گردہلاک ہوگئے،کئی ٹھکانے تباہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا۔دوسری جانب بلوچستان ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باوزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ای ن40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔اس کے علاوہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگرد مارے گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، فورسز کی بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی