سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی جہنم واصل کیے گئے۔سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کو سراہا ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی