i پاکستان

ڈ سکہ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا، خاتون جاں بحقتازترین

July 03, 2026

صوبہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے، متاثرہ شہری شاہد اپنی بیوی ساجدہ اور 5 سالہ بیٹی عشا نور کے ہمراہ جیسروالا کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ یو ٹرن پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں کچل دیا۔حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے، تاہم شاہد کی بیوی ساجدہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ شاہد اور ان کی بیٹی عشا نور کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی