سجاول کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہوائوں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گائوں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ، کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنے گائو ں جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔2 خواتین سمیت 4 افراددریا میں لاپتہ ہوئے۔بعد ازاں لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی