i پاکستان

سیہون، انڈس ہائی وے روڈ پر مسافر کار الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمیتازترین

April 22, 2026

سیہون میں انڈس ہائی وے روڈ پر لکی شاہ صدر کے قریب مسافر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے کار سوار 7 افراد کو سیہون ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 بچے، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔زخمیوں میں 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر کار لاڑکانہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی