i پاکستان

سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، یو اے ای سے دوسرا کارگو شپ کراچی پہنچ گیاتازترین

September 26, 2022

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لیکر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا ہے، کارگو شپ میں تیس کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے خوراک موجود ہے اور ادویات بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ڈبوں میں پیک ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی