سیکیورٹی کے پیش نظر پنجاب بھر کے سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرادیاگیا۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں پینک بٹن کی تنصیب کا حکم دے دیاگیاہے،تمام اساتذہ اورطلبا کی پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،تمام سی ای اوز کو سکولوں میں پینک بٹن فوری فعال کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں پینک بٹن سسٹم کی تنصیب جلد مکمل کی جائے،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی