سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اورجرگوں کا انعقاد جاری ہے۔ستمبر 2026 میں تربت، مند، بلیدہ، ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران اورماشکیل میں 23 کھلی کچہریاں اور جرگے منعقد ہوئے جن میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہریوں میں سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور پینے کے پانی سمیت عوامی مسائل پر تفصیلی غورکیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے باہمی تعاون اوراقدامات کی یقین دہانی کرائی۔مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسزاورضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو مثبت اورخوش آئند قراردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی