سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعے کے بعدکشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کشتی آپریٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جھیل حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔واضح رہے کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی