i پاکستان

سیالکوٹ، زیر تعمیر گرلز اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحقتازترین

February 21, 2026

سیالکوٹ میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے ملبے تلے دب کر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اسکول کا دورہ کیا اور ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔واقعے کے ایک گھنٹے تک ریسکیو کو اطلاع نہیں کی گئی اور نا ہی زخمی بچی کو وقت پر اسپتال پہنچایا گیا۔واقعے کے بعد سی او ایجوکیشن سمیت پرنسپل اور ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تینوں انجینیئرز بھی نامزد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی