i پاکستان

سیالکوٹ میں کھلا پیٹرول نہ دینے پر کار سوار کی فائرنگ سے پمپ ملازم قتلتازترین

March 07, 2026

سیالکوٹ حاجی پورہ روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کار سواروں نے پیٹرول ڈلوا کر کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنے کا کہا، پمپ ملازم نے کھلا پیٹرول دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور کار سوار پمپ ملازم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی