سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے قطر ائیرویز کی پرواز کی مقبوضہ جموں کشمیر میں ہنگامی لینڈنگ سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ عمیر خان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ دوحا سے آنے والی قطر ائیر لائنز کی پرواز نے27 ستمبر کی صبح سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، قطر ائیر لائنز کی پرواز نے شیڈول کے مطابق دوبارہ دوحا کیلئے اڑان بھری۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ ریڈار 24 پر تکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط معلومات کے باعث پرواز کو غلط مقام پر دکھایا گیا۔ترجمان کے مطابق قطر سے آنے والی پرواز نے مقبوضہ جموں نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، پرواز کی لینڈنگ کی تصدیق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ریڈار سسٹم سے بھی کی جا سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی