سیاحت کا عالمی دن 26ستمبر کو منایاجائیگا ۔اس موقع پر دوسری بین الاقوامی سیاحتی سرمایہ کاری سمٹ اور ایکسپو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور برین ڈیزائنر کے تعاون سے 26 ستمبر کو منعقدہ سمٹ کا مقصد ملک میں سیاحت کی صنعت کا فروغ اور عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مکالمے اور نیٹ ورکنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ سمٹ میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے، متنوع مناظر اور سیاحت کی ترقی کے لیے موجود امکانات کی نشاندہی اور نمائش کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی