i پاکستان

سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 6 دہشت گرد ہلاکتازترین

March 14, 2026

سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شاگئی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، تقریبا 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔دوسری جانب لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی