i پاکستان

شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں، سی ای او اسٹاک ایکسچینجتازترین

February 23, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری نے کہا ہے کہ مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ تقریب کے موقع پر سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کی صورتحال اور کمپنیوں کے مالی نتائج بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈال رہے ہیں اور مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔فرخ سبزواری کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کیا رخ اختیار کریں گی، فی الحال یہ بھی ایک معمہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی