i پاکستان

شناختی دستاویز بنانیوالوں کیلئے خوشخبری،نادرا نے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز محدود اختیارات دے دیئےتازترین

April 22, 2026

نادرا نے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز محدود اختیارات دے دیئے۔نادرا سے شناختی دستاویز بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،لاہور کے 173 نادرا ای سہولت سینٹرز کو شہریوں کی آسانی کیلئے نئی سہولیات فراہم کردی گئیں،ای سہولت فرنچائز گلی،محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں۔ 10سال سے کم عمربچے کا ب فارم نادرا ای سہولت فرنچائز سے بنایا جاسکے گا، تجدید،گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل بھی ای سہولت فرنچائز سے حاصل کیاجاسکے گا، فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ بھی ای سہولت فرنچائز سے منسوخ کرایا جاسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی