ایران امریکا جنگ بندی میں کلیدی کردار پر عالمی میڈیا میں بھی پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، اور مبارک باد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا اعتراف کر رہا ہے۔ بق عالمی میڈیا نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، مختلف بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس میں شکریہ پاکستان کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔سی این این، بی بی سی، فاکس نیوز، الجزیرہ ہو یا عرب میڈیا ہر طرف پاکستان کا نام سربلند ہو چکا ہے، اور ہر شہ سرخی میں پاکستان کا ذکر کیا گیا ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق جنگ بندی کا اقدام امریکی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اہم بات چیت کے بعد سامنے آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں تاخیر کریں، جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران دو ہفتوں کی جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس دوران حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جو عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے۔الجزیرہ نے لکھا کہ پاکستان کی مثر سفارتکاری کے باعث دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی ممکن ہوئی، جب کہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی