i پاکستان

شکارپور ، بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیاتازترین

February 19, 2026

شکار پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا۔رپورٹک کے مطابق نیوفوجداری تھانہ کی حدود داون شاہ محلے میں جواں سالہ سمیرا بنت امان اللہ بھٹو کو ملزم بھائی گلاب بھٹو نے موت کے گھاٹ اتارا، مقتولہ کی لاش پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی۔مقتولہ کی پھوپھو نے بتایا کہ مجھے بھتیجی کے قتل کی اطلاع دی گئی، واقعہ کس طرح پیشہ آیا ہے معلوم نہیں، بھتیجی کی کچھ روز قبل منگنی ہوئی تھی، ابھی شادی کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی