i پاکستان

شکار پور، کار سوار ایس ایچ او اپنے ہی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق،تحقیقاتی کمیٹی قائمتازترین

May 05, 2026

شکارپور میں لکھی غلام شاہ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکھی غلام شاہ پولیس نے پرائیویٹ کار کو روکنے کا اشارہ کیا تھا، کار نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے، علی حسن تھانہ غلام شاہ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے اے ایس پی شکارپور کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی