i پاکستان

شجاع آباد، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمیتازترین

February 12, 2026

شجاع آباد میں موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوگیا۔سکندر آباد کے قریب حادثہ میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شہناز بی بی کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں اللہ دتہ، کنیز بی بی اور ثقلین شامل ہے۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی