i پاکستان

شیخوپورہ‘ جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل، بہو کو زخمی کر دیاتازترین

July 17, 2026

شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور بہو کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش میں خود کو بھی گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق جائیداد کے تنازع پر قیصر نامی زمیندار نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنے بیٹے شہروز کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق قیصر خان نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کا بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی