i پاکستان

شیخ زید ائیرپورٹ رحیم یارخان سے فضائی آپریشن تین سال بعد بحالتازترین

July 18, 2026

تین سال کے طویل انتظار کے بعد شیخ زید ائیرپورٹ سے فضائی آپریشن ایک بار پھر بحال ہو گیا ۔ سائو تھ ائیر کی پہلی پرواز 72 مسافروں کو لے کر کراچی سے رحیم یارخان پہنچی جہاں مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مئی2025 میں بھارت نے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کرکے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی اس علامت کو نقصان پہنچایاتھا۔ واضح رہے کہ 1993 میں تعمیر کیے گئے اس ایئرپورٹ کانام شیخ زاید بن سلطان النہیان کینام پر رکھا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی