i پاکستان

شہباز قلندر کے سالانہ عرس سے واپس آنے والے زائرین کو مسلح ڈاکوئو ں نے لوٹ لیاتازترین

February 11, 2026

شہباز قلندر کے عرس سے واپس آنے والے زائرین کی بس کو دوکوٹہ کے تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود میں جنڈا والے پل پر پانچ مسلح ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق ڈاکوئوں نے بس میں سوار تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر ان سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسی مقام سے گزرنے والے دیگر مسافر بھی ڈاکوں کا نشانہ بنے اور چند ہی منٹوں میں ملزمان واردات کر کے فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

جبکہ متاثرہ مسافروں نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔پولیس کو فوری اطلاع دے دی گئی تاہم آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال اور ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی