i پاکستان

صدر ٹرمپ کی بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس، شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کی واشنگٹن روانگی متوقعتازترین

February 12, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف 18 فروری کو واشنگٹن ڈی سی پہنچیں گے جہاں وہ 19 فروری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا بھی اس موقع پر دورہ واشنگٹن کا امکان ہے، یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس کی بنیادی توجہ غزہ میں جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور علاقے کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ ریزنگ پر مرکوز ہے۔اس بورڈ کی تجویز جنوری 2026 میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران پیش کی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔بورڈ کے شرکا میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، بحرین، ترکی، ہنگری، مراکش، کوسوو، البانیہ، بلغاریہ، ارجنٹینا، پیراگوئے، قازقستان، منگولیا، ازبکستان، انڈونیشیا اور ویتنام شامل ہیں۔واضح رہے کہ بورڈ کی مستقل رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی شراکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی