i پاکستان

صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی، گورنر کے پیتازترین

October 05, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی۔ ایک انٹرویو میں گورنر کے پی نے کہا کہ صدر نے جیسے ہی رپورٹ مانگی تو تیار کرکے سفارشات سمیت بھیج دوں گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی