i پاکستان

صدر مملکت کی معرکہ حق کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایاتتازترین

May 05, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے۔صدر مملکت سے سے کراچی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ حسین اسلم بھٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے معرکہ حق کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایات کی گئی۔ د رمملکت نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور طرح سے معرکہ حق کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کریں۔ سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور حسین اسلم بھٹی کی جانب سے صدر زرداری کو ماہی گیروں کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہماری فوج نے ہمیشہ سے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی