i پاکستان

صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ سے منظور شدہ متعدد بلز کی توثیقتازترین

March 06, 2026

صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ متعدد بلز کی توثیق کر دی۔ورچوئل ایسٹس، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل بھی شامل ہیں۔نیب ترمیمی بل، نجکاری کمیشن ترمیمی بل اور کینابِس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل کی بھی توثیق کردی ۔ لاہور، کراچی ، پشاوراور کوئٹہ میں وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریوں کے قیام کی بھی توثیق کر دی گئی۔صدر نے وفاقی آئینی عدالت کے ججزآرڈر 2025 میں ترامیم اور اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرِنو تشکیل کے بلوں پر بھی مہر توثیق ثبت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی