صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس3 مارچ 2026 بروز منگل سہہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ۔ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو ئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 3 مارچ 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 25 واں اور تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی