i پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دیتازترین

September 16, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم سمریوں کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ ) ترمیمی بل 2026، سٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (اے ایف آئی یو )راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی اور ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔صدرِ مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی، جنہوں نے پمزمیں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچنے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی