تھانہ شادمان میں جلا ئوگھیرائو سمیت سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 4 نومبرتک ملتوی کر دی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی تاہم ایڈمن جج کے تبادلہ کے باعث ٹرائل میں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ روبینہ جمیل اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ صنم جاوید بھی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئی۔ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری بھی مکمل کی گئی۔ دریں اثناء انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا کہ رات کے وقت ترمیم کر کے آئین اور قانون کو دفن کر دیا گیا۔تحریکِ انصاف نے اس سارے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں 15 دن سے بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔ عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ہم مایوس نہیں ہیں، میرا لیڈر جیل میں بیٹھ کر جیت گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی