پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1595 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 129 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تھائی لینڈ اور چین کی سٹاک مارکیٹس میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اسی طرح انڈونیشیا کے جکارتہ انڈیکس میں بھی تقریبا ایک فیصد کی مندی چھا گئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔علاوہ ازیں ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی