پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی،تفصیلات کے مطابق ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیے جانے کی اطلاع خود ان کے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر دی گئی ہے،مانٹ مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر تمام کوہ پیماں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے،ساجد سد پارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد یہ اطلاع دی تھی کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما حفاظت سے ہیں البتہ کچھ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں،واضح رہے کہ مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا، نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی