ساہیوا ل میں کائو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورس نے پاکپتن گارڈن ٹان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔ ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، ممنوعہ کتب، انتہا پسندانہ لٹریچر، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو گمراہ کر کے انہیں کالعدم تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دے رہا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی