وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ریجنل پاسپورٹ آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کا منظم نیٹ ورک بے نقاب کر دیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے رشوت لینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کی کاروائی کے دوران ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 8 پرائیویٹ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں 2 اسپیشل برانچ اہلکار، سکیورٹی گارڈ اور سویپر بھی شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان پاسپورٹ فائلوں پر جعلی اعتراضات لگا کر شہریوں کو رشوت دینے پر مجبور کرتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی