i پاکستان

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس علی مراد خان تالپور انتقال کر گئےتازترین

October 06, 2026

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے۔رپورٹ کے مطابق میر علی مراد خان تالپور کے صاحبزادے پرنس میر مہدی رضا نے انتقال کی تصدیق کر دی ۔اہلخانہ کے مطابق 93 سالہ علی مراد خان تالپور ایس آئی یوٹی اسپتال سکھر میں زیر علاج تھے۔ خاندانی زرائع کے مطابق نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین تالپور خاندان کے آبائی قبرستان(کوٹ ڈیجی) میں کی جائے گی۔امیرِ سابق ریاست خیرپور کے انتقال پر کوٹ ڈیجی سمیت پورے ضلع میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے، اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جنازے اور تعزیت کیلئے پہنچ رہی ہے۔مرحوم نے قیامِ پاکستان کے بعد کے عبوری دور میں ریاستِ خیرپور کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کے قیام کے بعد انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح پر اعتماد کا اظہار کیا اور ریاستِ خیرپور کے پاکستان سے الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے۔ میر علی مراد 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن میں پیدا ہوئے۔میر علی مراد خان تالپورنے ابتدائی تعلیم سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی جبکہ اعلی تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر منگل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی